|
|
اداریہ
معزز قارئین! السلام علیکم
شعبہ اردو شاہ عبداللطیف یونیورسٹی کی جانب سے ۱۴۔ ۵ ۱ اکتوبر ۲۰۰۸ءکو ”ادب اور
قومی شعور“ کے زیر عنوان بین الاقوامی کانفرنس با اشتراک ہائر ایجو کیشن کمیشن
اسلام آباد پاکستان منعقد کی گئی ، اس کانفرنس میں آٹھ ممالک (
جرمنی، جاپان، ترکی، انڈیا، اسپین،مصر،برطانیہ اور
پاکستان)کے اسکالرز نے اپنے پرمغز تحقیقی مقالات پیش کیے۔ دراصل اس کانفرنس
کی مصروفیات کے باعث الماس شمارہ دہم شایع کرنے میں کچھ تاخیر ہوئی ۔ لیکن اس کے
ساتھ آپ کو یہ جان کر خوشی ہوگی شعبہ اردو ، اس بین الاقوامی کانفرنس” ادب اور قومی
شعور“ میں پڑھے جانے والے تمام مقالات کو کتابی صورت میں (الماس خصوصی بین الاقوامی
کانفرنس نمبر کے عنوان سے ) شایع کر رہا ہے، جبکہ اس کے ساتھ ساتھ الماس کا
گیارہواںشمارہ بھی تیزی سے اپنے مراحل طے کر رہا ہے جو کہ انشاءاللہ بہت جلد آپ کے
زیر مطالعہ ہوگا ۔
حسب معمول پاکستان اور دیگر ممالک میں مقیم افراد کے لیے ” الماس “ بذریعہ انٹرنیٹ
،آن لائن موجودہے جسے قارئین ویب سائٹ
http://www.salu.edu.pk/research/publication/journals/urdu/almas
پر ملاحظہ فرما سکتے ہیں۔
(پروفیسرڈاکٹر محمدیوسف خشک)
مدیر
اپریل ۲۰۰۹ئ
شعبہ اردو، شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور سندھ، پاکستان۔
Email: yousufkhushk@yahoo.com
+92-243-9280291, +92-243-552835 فون
+92-300-3130972موبائل:
|